Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / والد بننے کے بعد شخصیت میں نرمی آئی:رونالڈو

والد بننے کے بعد شخصیت میں نرمی آئی:رونالڈو

میڈرڈ۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعتراف کیا ہے کہ خاندان ان کیلئے اہم ترین ہے، وہ باپ بننے کے بعد بالکل بدل گئے ہیں۔ ان کی شخصیت میں بہت نرمی آگئی ہے۔ ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ بچوں کی آمد نے میری زندگی کا نئی جہتوں سے روشناس کروایا ہے۔ میں نے محبت کرنا سیکھا ہے، جس سے متلعق میں اس سے قبل جانتا تک نہیں تھا۔ خیال رہے کہ رونالڈو چوتھی مرتبہ باپ بننے والے ہیں، یاد رہے کہ رونالڈو پہلے ہی تین بیٹوں کے باپ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT