Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / والد کے رقم دینے سے انکار پر بیٹے کی خودکشی

والد کے رقم دینے سے انکار پر بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) والد کی جانب سے 50 روئے دینے سے انکار پر دلبرداشتہ ایک بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی۔ بڑھتی بیروزگاری اور مالی پریشانیوں سے اکثر نوجوان ہی موت کا شکار ہورہے ہیں۔ یہ واقعہ نلہ کنٹہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20سالہ سنتوش جو بیروزگار نلہ کنٹہ علاقہ کے ساکن نریش کا بیٹا بتایا گیا ہے اس لڑکے نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی اور انٹر میں ناکامی کے بعد وہ روزگار کی تلاش میں تھا اور روزگار ملنے میں ناکامی سے پریشان تھا اس نے گزشتہ روز اس کے والد سے 50روپئے مانگے تھے اور اس کے والد نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکے نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT