Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / والد کے مزار پر محبوبہ مفتی کی فاتحہ خوانی

والد کے مزار پر محبوبہ مفتی کی فاتحہ خوانی

سرینگر ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج مقننہ پارٹی اجلاس سے قبل اپنے والد مفتی محمد سعید کی مزار پر حاضری دی ۔ جب کہ اجلاس میں نئی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کیا جانے والا ہے ۔ ایک پی ڈی پی لیڈر نے بتایا کہ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے علاقہ بیج بہیرہ میں واقع اپنے والد کی مزار پہنچ کر فاتحہ خوانی کی جب کہ ریاست میں بی جے پی کے تعاون سے تشکیل حکومت کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ۔ توقع ہے کہ محبوبہ مفتی کی زیر صدارت مقننہ پارٹی اجلاس میں شام تک قطعی فیصلہ کرلیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ریاست میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت مارچ 2015 سے جنوری تک قائم رہی لیکن 7 جنوری کو چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد سیاسی بحران پیدا ہوگیا ۔ جس پر ریاست میں گورنر راج نافذ کردیا گیا اور اس وقت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت ، نئی حکومت کی تشکیل پر تذبذب کا شکار ہے لیکن دہلی میں گذشتہ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے محبوبہ مفتی کی ملاقات کے بعد تشکیل حکومت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT