Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / والد کے وظیفہ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ، ایک بھائی کا قتل

والد کے وظیفہ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ، ایک بھائی کا قتل

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) والد کے وظیفہ کا جھگڑا دو بھائیوں میں ایک کے قتل کا وجہ بن گیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں ایک بھائی نے دوسرے کا قتل کردیا ۔ دونوں بھائیوں میں والد کے وظیفہ کا جھگڑا چل رہا تھا ۔ کل ہیری پیٹر نے اپنے بھائی سلو راج کا قتل کردیا ۔ سلوراج جس کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے ۔ سائی نگر سینک پوری کالونی میں رہتا تھا ۔ دونوں بھائی سلوراج اور ہیری پیٹر ایک ہی عمارت میں رہتے تھے ۔ قاتل بھائی گراؤنڈ فلور پر اور مقتول بھائی فرسٹ فلور پر رہتا تھا اور دونوں کی والدہ مقتول کے ساتھ رہتی تھی ۔ دونوں میں ان کے والد کے وظیفہ کی رقم پر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا ۔ کل بھی بحث و جھگڑے کے بعد رات میں ہیری پیٹر سلوراج کے مکان گیا جہاں وہ اکیلا حالت نیند میں تھا ۔ اس نے اس کے پیر پکڑ کر نیچے پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT