Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / والنٹائن ڈے تقریب پر روک لگانے موثر بندوبست کی اپیل

والنٹائن ڈے تقریب پر روک لگانے موثر بندوبست کی اپیل

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : صدر معراج خان ویمن ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی محترمہ معراج خان نے گورنر آندھرا پردیش کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں درخواست کی کہ وہ حکومت انتظامیہ اور بالخصوص محکمہ پولیس نام نہاد ویلنٹائن ڈے تقریب کی غیر تہذیبی اور غیر اخلاقی حرکتوں کو روکنے کے سلسلے میں بندوبست کرے ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن ن

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : صدر معراج خان ویمن ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی محترمہ معراج خان نے گورنر آندھرا پردیش کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں درخواست کی کہ وہ حکومت انتظامیہ اور بالخصوص محکمہ پولیس نام نہاد ویلنٹائن ڈے تقریب کی غیر تہذیبی اور غیر اخلاقی حرکتوں کو روکنے کے سلسلے میں بندوبست کرے ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے وفد کو جس کی قیادت صدر محترمہ معراج خاں نے کی یقین دلایا کہ تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی اور امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا ۔ میمورنڈم میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ مغربی رسم ویلنٹائن ڈے کا بہانہ لے کر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہوٹلوں ، پارکوں اور عام مقامات پر بے شرمی اور بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو ہماری تہذیب ادب اور اخلاق کے خلاف ہے ۔ اس سے شریف گھرانوں کی بدنامی بھی ہوتی ہے اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گمراہ ہوجاتے ہیں ۔ اس کی نقل چیف منسٹر ، ڈپٹی چیف منسٹر ، وزیر داخلہ ، پولیس کمشنر اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ کالجوں کے پرنسپالوں کو بھی دی گئیں ۔ اجلاس میں عہدیداروں اور اراکین نے شرکت کی ۔ جناب میں قابل ذکر رحیمہ بیگم ، سپنا گپتا ، ، چندر کلا ، رچنا گپتا ، وندنا ، سوکیشنی ، اور سمن تلوارکر شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT