Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / والوؤ بس جل گئی ‘مسافرین محفوظ

والوؤ بس جل گئی ‘مسافرین محفوظ

حیدرآباد۔19جنوری ( پی ٹی آئی ) والوؤ بس کے مسافرین آج اُس وقت بال بال بچ گئے جب کہ اسے اچانک آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ ضلع میدک میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹراویل کمپنی کی یہ بس پوری طرح جل گئی۔ والوؤ بس تیار کرنے والی فرم نے کہا کہ یہ ایک اتفاقی حادثہ ہے ‘ تاہم مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہے ۔ ظہیرآباد پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر ایس لکشمی نارائن نے بتایا کہ چراغ پلی کے قریب 7:30بجے صبح یہ واقعہ پیش آیا ۔ ممبئی تا حیدرآباد جارہی اس بس میں 45مسافرین سوار تھے ۔ اس کے علاوہ ڈرائیور اور کلینر بھی موجود تھے ۔ ڈرائیور نے عقبی انجن میں اچانک شعلے دیکھے اور فوری بس روک دی ۔ اُس نے مسافرین کو چوکس کیا اور وہ لگیج کے ساتھ بس سے باہر آگئے ۔ یہ واقعہ تیزی سے پھیل گئی اور اُس نے ساری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

TOPPOPULARRECENT