Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / والینٹائن ڈے کی شدید مخالفت

والینٹائن ڈے کی شدید مخالفت

11 فروری کو والدین اور بچوں کی تربیت ، یووا سیوا سنگھ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ہر سال ہندوستان بھر میں 14 فروری کو یوم عاشقاں ’ ویلنٹائن ڈے ‘ منایا جاتا ہے ۔ یہ دراصل ہم ہندوستانیوں نے دوسری اقوام سے مستعار لیا ہے ۔ اس لیے یووا سیوا سنگھ اس کی شدید مخالفت کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس دن کی مخالفت کرتے ہوئے parents worship day منایا جائے تاکہ نئی نسل کو والدین کا ادب و احترام ، عزت و توقیر ، حسن و سلوک اور ان کے ساتھ مل جل کر رہنے کس طرح مثبت نتائج فرد اور سماج پر پڑتے ہیں واقف کرواسکے ۔ یہ بات آج مسٹر نوید کرتانی ، جنرل سکریٹری یووا سیوا سنگھ اسون پتنگے ، جے شیوراج نے پریس کلب بشیر باغ میں ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سماج ان دنوں مغربی تہذیب کا پروردہ بن چکا ہے ۔ اس لیے اس تہذیب سے انہیں نکالنے کے لیے والدین کی اصلاح و تربیت کے لیے یواسنگھ نے 11 فروری کیشو میموریل اسکول گراونڈ ، نارائن گوڑہ میں 3 بجے شام والدین اور بچوں کا تربیتی پروگرام رکھا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یوم عاشقان کے ضمن میں ایک ماہ قبل سے ہی دونوں شہروں کے اسکولس و کالجس میں یواسنگھ کے ارکان ، کارکنان اور یواسیواسنگھ کے نمائندے پہنچ کر طلباء وطالبات کو یوم عاشقان کے نتائج سے واقف کروا رہے ہیں ۔ 11 فروری کو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم سری ہری ، مسٹر کشن ریڈی رکن اسمبلی عنبر پیٹ ، سوامی گوڑ اور دوسرے وزراء و ارکان اسمبلی اور سماجی کارکنان و تنظیمیں شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT