Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / والی بال ورلڈ کپ: امریکہ 30 سال بعد پہلی مرتبہ چمپئن

والی بال ورلڈ کپ: امریکہ 30 سال بعد پہلی مرتبہ چمپئن

ٹوکیو۔26 ستمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ارجنٹائن کو 20-25، 21-25، 25-17، 20-25 سے شکست دیتے ہوئے 30 سالوں میں پہلی مرتبہ والی بال ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ 1985 کے بعد پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر امریکہ نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس میں اپنی نشست محفوظ بنا لی۔ امریکی کوچ جان سپیرا نے کہا ’’اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا کسی بھی کوچ کیلئے دباؤ بھرا چیلنج ہوتا ہے ۔ میرے خیال میں ہماری سروس پورے ٹورنمنٹ میں بہت عمدہ رہی اور ایونٹ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری بلاکنگ بھی بہتر ہوتی گئی‘‘۔ اٹلی نے عالمی چیمپئن پولینڈ کو شکست دے کر دوسری جگہ اور اولمپک نشست حاصل کر لی۔ امریکا، اٹلی اور تیسرے نمبر پر آئی پولینڈ نے ورلڈ کپ میں دس، دس میچ جیتنے اور صرف ایک مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

TOPPOPULARRECENT