Sunday , August 19 2018
Home / دنیا / وال مارٹ فائرنگ : حملہ آور پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ

وال مارٹ فائرنگ : حملہ آور پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ

برگٹن، کولوراڈو، 7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کولوراڈو صوبے کے مضافاتی علاقہ ڈینور کے وال مارٹ میں گزشتہ چہارشنبہ کو فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ چلے گا۔ایڈمز کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران اسکاٹ اوسٹرم نے کہا کہ ملزم پر چھ مرتبہ قتل کا اور 30بار اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ چہارشنبہ کو وال مارٹ اسٹور میں ہوئی فائرنگ میں 3 افراد کی موت ہوگئی تھی۔استغاثہ کے وکلاء کا کہنا ہیکہ ملزم پر قتل کی کوشش کا معاملہ اس وجہ سے درج کیا گیا ہے کیونکہ اسٹور میں موجود دوسرے افراد کو ہلاک کیاجا سکتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT