Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / وانگ زن اور ان کی ٹیم پر دو برس کی پابندی

وانگ زن اور ان کی ٹیم پر دو برس کی پابندی

بیجنگ۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی سائیکلنگ اسوسی ایشن (سی سی اے) نے ٹور آف ہینان سائیکل ریس کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کرنے پر اپنے سائیکلسٹ وانگ زن اور ان کی ٹیم پر دو برس کی پابندی عائد کر دی۔وانگ زن کی ایک وڈیو فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں سوئس نیشنل ٹیم کے دو سائیکلسٹ پر مکے اور لاتیں مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں ٹور آف ہینان سائیکل ریس سے باہر کر دیا گیا تھا۔سی سی اے نے واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے وانگ زن پر دو برس کی پابندی عائد کر دی جس کے بعد ان کی ٹیم بھی 2019 تک کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔وانگ زن اور ان کی ٹیم نے واقعہ پر سوئس ٹیم سمیت پوری سائیکلسٹ برادری سے معافی مانگی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT