Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / واورینکا کی کوچ سے علیحدگی

واورینکا کی کوچ سے علیحدگی

زیورخ ۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئس ٹینس اسٹار اسٹینسلاس واورینکا کی دیرینہ کوچ میگنوس نارمین سے علیحدگی ہوگئی۔انہوں نے اپریل 2013ء میں سویڈش کوچ کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم باہمی رضا مندی سے دونوں نے مزید ایک ساتھ کام نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ میگنوس نارمین نے کہا ہے کہ کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی خاطر کیا۔ انہیں ایک بہترین کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا۔ واورینکا نے کہا کہ سابق کوچ کے ساتھ چار سالہ رفاقت کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT