Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر بورڈ بڑے لوگوں کے علاقوں پر مہربان

واٹر بورڈ بڑے لوگوں کے علاقوں پر مہربان

غریبوں کی بستیاں پیاسی، پانی کے بحران پر سی پی آئی ایم کی رپورٹ
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ان علاقوں کو بھاری مقدار میں پانی سربراہ کررہا ہے جہاں دولت مند لوگ زیادہ رہتے ہیں جبکہ دوسرے علاقے بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم کی پانی کے بحران سے متعلق تازہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹر بورڈ بنجارہ ہلز جوبلی ہلز مادھاپور اور گچی باؤلی علاقوں میں ہر گھر کو ماہانہ ساٹھ ہزار تا ستر ہزار لیٹر پانی سربراہ کررہا ہے جبکہ دوسرے علاقوں کے شہریوں کو صرف 15 ہزار لیٹر پانی مہیا کیا جارہا ہے۔ سی پی آئی ایم کی ریاستی عاملہ کے رکن ڈی جی نرسمہا راؤ نے رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ صرف ڈیویژن VI کے لئے جو بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز پر مشتمل ہے کیلئے 175 واٹر ٹینکرس الاٹ کئے گئے ہیں۔ باقی 14 ڈیویژنس کے لئے آٹھ سو واٹر ٹینکرس چلائے جارہے ہیں۔ سی پی آئی ایم لیڈر نے الزام لگایا کہ واٹر بورڈ اڈمنسٹریشن کی توجہ وی آئی پیز کو پانی کی سربراہی پر ہے۔ جبکہ الوال جیسے علاقوں میں ٹینکر دس دن میں ایک مرتبہ آرہا ہے۔ عام طور پر بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈ کے ٹینکر چار تا پانچ دن میں ایک مرتبہ پہونچ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT