Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر شیڈ اور روزگار طمانیت اسکیمات پر کل حیدرآباد میں کنونشن مرکزی لینڈ ریسورس سکریٹری وجئے ایس مدن کی شرکت

واٹر شیڈ اور روزگار طمانیت اسکیمات پر کل حیدرآباد میں کنونشن مرکزی لینڈ ریسورس سکریٹری وجئے ایس مدن کی شرکت

حیدرآباد 18 نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں واٹر شیڈ اسکیم پر عمل آوری کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے جنوبی ہند ریاستوں کے دیہی ترقیاتی محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک کنونشن 20 اور 21 نومبر کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ اس کنونشن میں جنوبی ہند کی ریاستوں ٹاملناڈو، کرناٹک، کیرالا، آندھراپردیش اور تلنگانہ کے عہدیدار و مندوبین شرکت کریں گے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ موجودہ واٹر شیڈ اسکیم کو این ڈی اے حکومت کی جانب سے مرتب کردہ وزیراعظم کرشی سنچائے یوجنا اسکیم میں تبدیل کیا جارہا ہے اور اس تبدیلی پر بھی اس کنونشن میں تفصیلی مباحث ہوں گے۔ اس اجلاس میں مرکزی لینڈ ریسورس (ایل ڈی) سکریٹری، مسٹر وجئے ایس مدن بھی شرکت کریں گے۔ پہلے دن اجلاس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں روبہ عمل لائے جانے والے واٹر شیڈز کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں قومی دیہی روزگار طمانیت پروگرام پر عمل آوری کا بھی جائزہ لینے کیلئے قومی سطح کا ایک اہم اجلاس 20 اور 21 نومبر کو حیدرآباد میں ہی منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ملک کی تمام ریاستوں کے کمشنران محکمہ دیہی ترقیات شرکت کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اجلاس میں قومی دیہی روزگار طمانیت پروگرام کی کامیابیاں آئندہ دنوں میں اس اسکیم پر مزید مؤثر عمل آوری کے سلسلہ میں تجاویز و مشورے حاصل کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT