واٹر ورکس ‘ سیوریج بورڈ کارمگاریونین کی آج سے ہڑتال

حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد واٹر ورکس اینڈ سیوریج کامگار یونین کی آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع ہوگی۔ صدر سی ستیش کمار ، ورکنگ پریسڈنٹ بی بھومیا، مسٹر سی ایچ سریش بابو جنرل سکریٹری، مسٹر ظہور کے علاوہ دیگر یونین قائدین نے بتایا کہ پی آر سی پر عدم عمل آوری اور محکمہ آبرسانی کے عملہ کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف ہڑتال کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اپیل کی کہ تمام ملازمین ہڑتال اور غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال دونوں میں حصہ لیتے ہوئے مطالبات کی یکسوئی تک حکومت و اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔ واٹر ورکس ملازمین کی اس ہڑتال کی کمیونسٹ یونین اے آئی ٹی یو سی نے بھی مکمل تائید کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 6 جولائی کو مکمل ہڑتال اور بھوک ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے اے آئی ٹی یو سی یونین بھی واٹر ورکس ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی کے لئے جدوجہد میں شامل رہے گی۔ حیدرآباد واٹر ورکس سیوریج کامگار یونین کے منصوبہ کے مطابق 6 جولائی سے یونین آفس واقع گوشہ محل میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز ہوگا اور اس کے ساتھ ہی اوزار رکھ دو تحریک شروع کی جائے گی۔ 3 روز کے دوران بھی اگر مطالبات کی یکسوئی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے تو ایسی صورت میں تحریک میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT