Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / واٹر ٹرین کی لاتور میں آمد

واٹر ٹرین کی لاتور میں آمد

ممبئی ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک خصوصی ٹرین تقریبا 5 لاکھ لیٹر پانی لے کر علاقہ مرہٹواڑہ میں لاتور پہنچی جہاں پر پانی کی شدید قلت سے عوام سخت پریشان ہیں ۔ 10 ویگنس پر مشتمل یہ ٹرین مغربی مہاراشٹرا میں میراج سے کل صبح 11 بجے روانہ ہوئی اور 350 کلومیٹر طویل مسافت طئے کرتے ہوئے آج صبح 5 بجے لاتور پہنچی ۔ سنٹرل ریلوے کے ترجمان اعلیٰ نریندر پاٹل نے بتایا کہ ہر ایک ویگن میں 50 ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے اور میراج ریلوے اسٹیشن ضلع سانگلی پرپانی بھر دیا گیا ۔جبکہ یہ خصوصی ٹرین راجستھان کے کوٹا ورکشاپ میں تیار کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT