Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / واٹر ٹینکرس کے ڈرائیورس و مالکین مسائل کا شکار

واٹر ٹینکرس کے ڈرائیورس و مالکین مسائل کا شکار

ایم ڈی واٹر ورکس کے رویہ پر تنقید ، ٹینکرس اونرس اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : واٹر ٹینکر اونرس اسوسی ایشن نے کہا کہ منیجنگ ڈائرکٹر واٹر ورکس دانا کشور کا معاملہ معاندانہ ہے جس کی وجہ سے واٹر ٹینکرس اونرس اسوسی ایشن کے تحت اونرس اور ڈرائیورس کو بڑے مسائل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر واٹر ٹینکرس کی گاڑیاں کو دو سال میں ایک مرتبہ تجدید کرنا چاہئے ۔ مگر انہوں نے اس معاملہ کو برفدان کے حوالے کردیا ہے ۔ اب شہر میں انہوں نے تحدید کے نام پر 300 تا 400 گاڑیاں کو غیر کارکرد بنا دیا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ جو معاہدہ کیے ہوئے ہیں اس اسے توڑنے پر اٹل ہیں ۔ ان کے اس معاہدہ کی یکسوئی کے بناء ڈرائیورس پر قرض اور فینانسر سے رقم لاکر گاڑیوں کی خریداری کی ۔ منیجنگ ڈائرکٹر واٹر ورکس اپنی خاموشی توڑتے ہوئے واٹر ٹینکرس کے مطالبات کی یکسوئی نہیں کریں گے تو اسوسی ایشن شہر میں غیر معلنہ ہڑتال کا آغاز 27 نومبر سے کرے گا ۔ یہ بات آج پریس کلب این ایس ایس حیدرگوڑہ میں صدر واٹر ٹینکرس اسوسی ایشن مسٹر کے راج ریڈی نے بتائی ۔ اس موقع پر اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ محمد جہانگیر اور جنرل سکریٹری اسوسی ایشن جناب اکبر حسین اور دوسرے موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ عرصہ دراز سے شہر میں پانی عوام تک پہنچانے کے لیے ٹینکرس کی مدد سے موثر اقدامات کیا جس کی وجہ سے پانی گھر گھر تک پہنچ رہا ہے ۔ خصوصیت کے ساتھ موسم گرما میں عوام کا بھر پور تعاون کرتے ہوئے ٹینکرس ڈرائیورس شبانہ روز محنت کررہے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی مگر 31 اکٹوبر 2017 سے تجدید کو ڈائرکٹر واٹر ورکس کا روک دینا دراصل ڈرائیورس کے لیے نہیں بلکہ ان کے افراد خاندان کے لیے مالی مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں روزانہ 1500 سے زائد گاڑیاں پانی کے پہنچانے کا کام انجام دے رہی ہے جن میں 400 سے زائد گاڑیاں رکی ہوئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT