Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / واٹر ٹینکر اونرس کی ہڑتال

واٹر ٹینکر اونرس کی ہڑتال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : واٹر ٹینکر اونرس اسوسی ایشن نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر 27 نومبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اکبر حسین نے کہا کہ انتظامیہ سے ٹینکر لائسنس کی تجدید کے لیے بار بار نمائندگی کی جارہی ہے لیکن انتظامیہ کا ردعمل مایوس کن رہا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دن سے متعدد درخواستوں کے باوجود انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ اس لیے ہم غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کے لیے مجبور ہیں ۔۔

خانگی بسوں کی ضبطی
رنگاریڈی ۔ 25 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : آر ٹی اے عہدیداروں نے ضلع رنگاریڈی کے کشن گوڑہ ، شمس آباد علاقہ میں اچانک معائنہ کرتے ہوئے پانچ خانگی بسیں ضبط کرلی جو مقررہ قواعد کے خلاف چلائی جارہی تھیں ۔ آر ٹی اے عہدیداروں نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر 12 خانگی بسوں کے خلاف مقدمات درج کیے کیوں کہ ان سے سرکاری خزانہ کو نقصان ہورہا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT