Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / واٹسن برائے پی ایس ایل : پی سی بی

واٹسن برائے پی ایس ایل : پی سی بی

کراچی ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آل راؤنڈر شین واٹسن سمندرپار کے تازہ ترین کھلاڑی ہیں جنھوں نے پاکستان سوپر لیگ T20 ایونٹ میں شرکت کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ دبئی اور شارجہ میں آئندہ فبروری میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے کہا کہ واٹسن 152 ویں بیرونی کھلاڑی بن گئے جنھوں نے پی ایس ایل میں کھیلنے کیلئے رضامندی کے فارم پر دستخط کئے ہیں۔ اب تک تمام آٹھ ٹسٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑی آمادہ ہوئے ہیں۔

 

میچ فکسنگ اسکینڈل کا مقدمہ
نئی دہلی ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے سال 2000ء کے میچ فکسنگ اسکینڈل کیس میں وضع الزامات پر دلائل کی سماعت کیلئے آئندہ 18 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ یہ کیس میں پولیس نے چھ اشخاص بشمول سابق جنوبی افریقی کپتان ہنسی کرونئے کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT