Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / واٹس ایپ پر مودی کی بات چیت ہوئی وائرل

واٹس ایپ پر مودی کی بات چیت ہوئی وائرل

نئی دہلی،26اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے عام کارکن وڈودرہ میں رہنے والے گوپال بھائی گوول سے فون پر بات چیت واٹسایپ پر وائرل ہونے کے بعد مودی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں گوپال بھائی کو ایک اچھے آدمی کے طورپر جانتا ہوں لیکن آج تو پورا ملک انہیں جان گیا ہے ۔وزیراعظم نے دیوالی کے موقع پر گوپال بھائی کو فون کرکے مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے گوپال بھائی سے دس منٹ تک بات کی۔ یہ بات چیت اس معنی میں خاص ہے کہ وزیراعظم نے گوول سے نہایت اپنے پن اور عام طریقہ سے بات چیت کی۔ دونوں کے مابین سیاست اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔گوپال بھائی اور وزیراعظم کے مابین ہوئی یہ بات چیت واٹسایپ پر وائرل ہوگئی۔ ہر کوئی اسے سننے کے لئے بے تاب ہورہا ہے ۔ گوپال کے مطابق وزیراعظم نے ان سے ایک نئی تکنالوجی کے ذریعہ بات چیت کی۔اس بات چیت کو تقریباََ پچیس ہزار لوگوں نے سنا۔ یہ ایسی تکنالوجی ہے جس میں دوسرے لوگ بات چیت تو سن سکتے ہیں لیکن اس میں شامل نہیں ہوسکتے ۔ گوول نے بتایا کہ ان کے ایک جانکار نے اس بات چیت کا آڈیو کلپ انہیں بھیجا او راس کے ملتے ہی انہوں نے اسے تمام دوستوں کو فارورڈ بھی کردیا۔گوول کی وڈودرہ میں اسٹیشنری کی دکان ہے ۔وہ وارڈ سطح کے بی جے پی کارکن ہیں۔ گوول کے مطابق ستمبر 2011میں سدبھاونا ورت کے دوران مودی سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ تب مودی گجرات کے وزیراعلی تھے ۔ اس کے بعد 2014 میں وڈودرہ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے مودی کے لئے تشہیر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT