Saturday , November 17 2018
Home / Top Stories / واپسی میں تاخیر ‘ نائیڈو یوم جمہوریہ سے غیر حاضر

واپسی میں تاخیر ‘ نائیڈو یوم جمہوریہ سے غیر حاضر

حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو یوم جمہوریہ تقریب سے غیر حاضر رہے ۔ متحدہ آندھرا پردیش کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی چیف منسٹر نے یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت نہیں کی ۔ دونوں تلگو ریاستوں کے گورنر نرسمہن سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر یوم جمہوریہ تقریب میں حصہ لینے کے بعد آندھراپردیش کی یوم جمہوریہ تقریب کیلئے وجئے واڑہ کے اندرا گاندھی میونسپل اسٹیڈیم پہونچے ۔ وہاں انہوں نے پریڈ کی سلامی لی ۔ قومی پرچم لہرایا اور عوام سے خطاب کیا ۔ مگر اس پروگرام میں چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو موجود نہیں تھے ۔ ڈاوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے چندرا بابو نائیڈو آج صبح وجئے وارہ پہونچ کر یوم جمہوریہ تقریب میں حصہ لینے والے تھے تاہم ناسازی موسم کیوجہ سے انکا پرواز شیڈول کے مطابق اڑان نہیں بھرسکی اور نائیڈو ابو ظہبی میں رک گئے ۔ تاہم چیف منسٹر کی شریک حیات بھونیشوری اور ان کے پوتے دیوانش نے تقریب میں شرکت کی ۔ شام میں وطن واپس ہوئے چندرا بابو نائیڈو حیدرآباد راج بھون میں گورنر کی جانب سے ترتیب دئے گئے ایٹ ہوم میں شرکت کی بجائے سیدھے وجئے واڑہ پہونچ گئے ۔ ان کے ہمراہ وزیر آئی ٹی نارالوکیش بھی موجود تھے ۔ ( ابتدائی خبر صفحہ 2 پر )

TOPPOPULARRECENT