Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / واچ: ثانیہ مرزا کالباس غیر اسلامی۔ مسلم علماء

واچ: ثانیہ مرزا کالباس غیر اسلامی۔ مسلم علماء

نئی دہلی:زی نیوز شو میں ’ فتح کا فتویٰ‘جو دو اسلام علماء بشمول تین خواتین اور دو مسلم ویمن جہدکار کے علاوہ ایک کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نمائندے نے حصہ لیا۔

ایک علماء ساجد رشید نے اپنے تبصرے میں کہاکہ ’’ اگر اسپورٹس میں برقعہ لینے کی ضرورت پڑے گی ‘ تو پھر عورت کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے اسپورٹس میں حصہ نہ لے‘‘۔

انہوں زی نیوز شو‘ فتح کا فتوی ‘‘ میں کہاکہ آپ سمجھتے ہیں ثانیہ مرزا کا لباس غیر قانونی ہے ؟ کیاغیر قانونی ہے ؟ یہ غیرقانونی ہے اور غیر اسلامی بھی ‘‘۔

آج کے ایپسوٹ ’’ فتح کا فتویٰ‘‘ جس کے میزبان جرنلسٹ طارق فتح تھے اورمباحثہ ’’ کیا تمام مسلم خواتین کے لئے برقعہ لازمی ہے؟‘‘ کے عنوان پر تھا’ مباحثہ کے دوران ‘ ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کی اہلیہ پر بھی اسی قسم کی تنقیدی تبصرہ کیاگیا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سوشیل میڈیا پر شامی کو تنقید کرنے والے خلاف محمد کیف کی جواب کے بعد تمام کرکٹ کمیونٹی شامی کے ساتھ دیکھائی دے رہے تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT