Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / واچ: حادثاتی لینڈنگ کے فوری بعد جہاز میں لگی آگ

واچ: حادثاتی لینڈنگ کے فوری بعد جہاز میں لگی آگ

لیما‘ پیرو: پیروکے ایک ہوائی جہاز میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران پیرو ائیر پورٹ پر آگ لگ گئی ۔

انتظامیہ نے کہاکہ مگر ہوائی جہاز میں سوار 141مسافرین اس میں سے بچ کر نکلنے میں پوری طرح کامیاب رہے۔منگل کے روز آر پی پی ٹیلی ویثرن نے ملک کے مرکز میں واقع جاوجوا ائیر پورٹ کے رن وے کے قریب 737بوئنگ ہوائی جہاز سے اٹھ رہے کالے دھویں کے کچھ فوٹیج نشر بھی کئے۔

حادثے کے بعدہوائی جہازشعلے نکلے۔آر پی پی ریڈیو اسٹیشن سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر والٹر موناویا نے کہاکہ’’ اوپر کا شکر ہے کہ ہم محفوظ ہیں۔

ہم محفوظ انداز میں باہر نکلے‘‘۔ائیر لائنس نے اپنے بیان میں کہاکہ’’ اگر پائیلٹ ایمرجنسی لینڈنگ نہیں کرتا تو بڑا حادثہ پیش آتا‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ تمام141مسافرین ہوائی جہاز سے محفوظ طریقہ سے اتارلئے گئے۔ کسی بھی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا‘‘۔

اس میں بتایا گیا کہ ائیر لائنس اور انتظامیہ اس کی تحقیقات کررہاہے۔

TOPPOPULARRECENT