Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / واچ: پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی پر حملے کا ہالی ووڈ ایکٹر پر لگایا الزام

واچ: پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی پر حملے کا ہالی ووڈ ایکٹر پر لگایا الزام

ممبئی: دوبئی میں ایک اوڈیشن کے دوران ہالی ووڈ کے ایک مشہور اداکار پر پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے بیٹی کے ساتھ جنسی بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ایکسپریس ٹربیون کی خبر کے مطابق مشہور ٹی وی ہوسٹ نے اس کے متعلق پولیس میں ایک شکایت بھی درج کرائی ہے‘ کیوں نے ان کی 14سالہ بچی اس واقعہ کا کافی ڈری اور سہمی ہوئی ہے۔

نادیہ نے بتایا کہ’’ ڈیزنی تھینگ کے اوڈیشن کے موقع پر ہالی ووڈ کے مشہور ایکٹر( نام قانونی وجوہات کی بناء پر پوشید رکھا گیا ہے) نے ان کی چار سالہ لڑکی کو کس کر پکڑا اور دبوچا جس کی وجہہ سے بچی کے ہاتھ زخمی ہوگئے‘‘


گلف نیوز کی خبر کے مطابق طبی جانچ کے بعد بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بچی کے ہاتھ زخمی ہوئے ہیں۔ نادیہ نے کہاکہ ’’ یہ سب تیزا میں میرے اور چالیس پچاس سرپرستوں کے سامنے ہوا۔ میری بیٹی سے پہلے وہ او رچھوٹی بچوں کا اوڈیشن لے رہے تھے۔ میری بیٹی بیاچ کی پہلی عمر تھی۔میری بیٹی کو دولائن کا اسکرپٹ دیاگیا تھا جس کو وہ پڑتی اس سے قبل ہی اس سختی کیساتھ دبوچنے اور جکڑکر چھوڑ دیاگیا جس کی وجہہ سے قریب میں بیٹھے ایک سرپرست جوڑے پرگر گئی۔ میں نے جو دیکھا اس پر مجھے یقین نہیںآرہا تھا۔

وہ میری بیٹی ہے ۔کسی کوبھی اس کو چھونے کی اجازت نہیں ہے تو جنسی استحصال اوربرسرعام اس کو ذلیل کرنے کی کوشش میں کس طرح برداشت کرونگی۔ سارا دن وہ روتی رہی‘‘۔تاہم ڈیزنی ترجمان نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ اس طرح کا اوڈیشن دی والٹ ڈیزنی کمپنی یا پھر ڈیزنی چیانل نے کسی بھی صورت میں نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT