Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / واڈرا اراضی معاملتوںکی تحقیقات ‘ بی جے پی کا اشارہ

واڈرا اراضی معاملتوںکی تحقیقات ‘ بی جے پی کا اشارہ

نئی دہلی 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے واضح کیا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈارکی اراضی معاملتوں کی تحقیقات کریگی ۔ اس طرح انہوں نے گاندھی خاندان کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ایسا شخص جو معمولی سرم

نئی دہلی 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے واضح کیا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈارکی اراضی معاملتوں کی تحقیقات کریگی ۔ اس طرح انہوں نے گاندھی خاندان کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ایسا شخص جو معمولی سرمایہ سے کاروبار شروع کرتا ہے اور اسے سرکاری مدد ملتی ہے اور کئی معاملتیں ہوتی ہیں جن سے کروڑ ہا روپئے کے اثاثہ جات بن جاتے ہیں۔ یہ معمول کا طریقہ کار نہیں ہے ۔ یہ غیر معمولی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہریانہ میں قائم ہونے والی منوہر لال کھتر کی حکومت وہاں اس طرح کی معاملتوں کی تحقیقات کا حکم صادر کرے ۔ ہریانہ میں ہوئے حالیہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے رابرٹ واڈرا کی اراضی معاملتوں کو موضوع بنایا تھا اور انہوں نے اس مسئلہ پر صدر کانگریس پر تنقیدیں کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT