Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / واکا میں آخری مرتبہ ایشیز ٹسٹ ہوگا

واکا میں آخری مرتبہ ایشیز ٹسٹ ہوگا

پرتھ ۔12 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام) پرتھ میں واقع ویسٹرن آسٹریلین کرکٹ اسوسی ایشن کے گراونڈ (واکا) جس کی کرکٹ میں ایک تاریخی حیثیت ہے ، اپنے آخری ایشیزٹسٹ کی میزبانی کرے گا۔ میزبان فاسٹ بولرز امید کررہے ہیں کہ وہ اس میچ کو انگلینڈ کیلئے ناقابل فراموش تلخ تجربہ بنا دیں۔ یہ گرائونڈ دنیا کی تیز ترین وکٹ اور آسٹریلیا کی پسندیدہ ترین شکار گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن سہولتیں فراہم کرنے کے اعتبار سے ملک کے دیگر اسٹیڈیمز سے پیچھے رہ گیا۔ کرکٹ شائقین کی کافی عرصے خواہش تھی کہ انہیں بھی پرتھ میں کھیل کے بہتر نظارے دیکھنے کو ملیں۔ اس تناظر میں حکام نے دریائے سوان کی دوسری جانب نئے اسٹیڈیم کی تعمیر جس میں جدید ترین سہولتیں اور 60 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے تیار کرلیا ہے، بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ملک کے دیگر اسٹیڈیمز کی طرح اب یہاں بھی ڈراپ ان پچز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مستقبل میں ایشز سمیت ہائی پروفائل ٹسٹ میچز نئے اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ نئے پرتھ اسٹیڈیم میں میوزیکل کنسرٹ اور نیشنل آسٹریلین رول فٹ بال مقابلے بھی ہوں گے جبکہ 22 ہزار سیٹوں پر مشتمل واکا گرائونڈ کرکٹ کیلئے ہی مختص ہو گا لیکن اس میں ایشز سیریز کا کوئی میچ نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT