Wednesday , January 23 2019

واگھا سرحد پر تقریب میں پہلی بار پاکستانی سکھ رینجر نے حصہ لیا

لاہور ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بالکلیہ پہلی مرتبہ ایک سکھ پاکستانی رینجر نے واگھا سرحد پر ہندوستانی اور پاکستانی فورسیس کی روایتی تقریب میں حصہ لیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق سرحد کی دونوں جانب کے لوگوں نے سکھ رینجر امرجیت سنگھ کا تالیوں کی گونج کے ساتھ خیرمقدم کیا جب وہ تقریب میں حصہ لینے کیلئے آگے بڑھے۔ امرجیت نے ہندوستانی بی ایس ایف جوانوں سے مصافحہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT