Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وبائی امراض سے بچنے کیلئے شعور بیداری ضروری

وبائی امراض سے بچنے کیلئے شعور بیداری ضروری

بجنا پلی۔ /27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر مسٹر سدھاکر لال نے کہا کہ مچھروں سے پھیلنے والے امراض سے ہر ایک کو باشعور ہونا ضروری ہے۔ منڈل بجنا پلی موضع لٹ پلی میں واقع پی ایچ سی کے حدود کے منگنور میں ہونے والے پروگرام کا انہوں نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والے امراض کی روک تھام کیلئے طبی عملے کو سرگرم رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا ، ڈینگو ، چکون گنیا جیسے امراض سے عوام کو بچانے کیلئے اقدمات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مچھردان کے استعمال کے ذریعہ مچھروں کی کاٹ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا مشورہ دیں۔

TOPPOPULARRECENT