Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وبائی امراض سے تحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت

وبائی امراض سے تحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت

نظام آباد:4؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موسمی وباء کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ضلع اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام نے ہدایت دی۔ یہ آج اپنے چیمبر میں محکمہ صحت اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ نظام آباد میں ڈینگو ، ڈائریا کی وباء کے پیش نظر جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں 39 ڈینگو کے کیسوں کی نشاندہی کی گئی ہے شہر نظام آباد میں ڈینگو کی وباء سے متاثرہ کیسوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مختلف مقامات پر وباء پھیلنے کے امکانات ہیں خاص طور سے کاماریڈی، بیرکور، ڈچپلی و دیگر علاقوں میں اس وباء پھیلنے کے امکانات ہیں لہذا قبل از احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کریں اور قبل از حفاظتی انتظامات کس طرح کرنے چاہئے اس بارے میں واقف کروائیں۔ جن مقامات پر اس وباء سے متاثر ہے ان مقامات پر جنگی خطوط پر اقدامات کریں اور گھر گھر پہنچ کر اس بارے میں واقف کروائیں۔ میونسپل کے علاقوں میں گرام پنچایت علاقوں میں صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ محکمہ خواتین و اطفال کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زچگی کے آدھے گھنٹے کے بعد اطفال کو ماں کا دودھ پلانے کے بارے میں ہدایت دی۔ حفظان صحت کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں ضلع کے عہدیدار، میونسپل کمشنر کی عدم شرکت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے غیر حاضر عہدیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ضلع کلکٹر سے سفارش کرنے کیلئے ڈی ایم اینڈ ایچ او کو ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT