Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وبائی امراض پر قابو پانے جی ایچ ایم سی کے اقدامات

وبائی امراض پر قابو پانے جی ایچ ایم سی کے اقدامات

انٹامالوجی ، سینیٹیشن شعبے متحرک ، کمشنر کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری وقفہ وقفہ سے بارش کے سلسلہ میں مچھروں کی افزائش سے وبائی امراض اور ڈینگو جیسے مہلک مرض پر قابو پانے کی غرض سے جی ایچ ایم سی نے محکمہ سینیٹیشن اور محکمہ صحت شعبوں کو متحرک کردیا ہے ۔ پرانا شہر کے سلم بستیوں کے علاوہ دیگر محلہ جات اور علاقوں میں مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے انٹامالوجی شعبہ کی ٹیمیوں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ جب کہ گذشتہ چند دن سے ہونے والی بارش کے نتیجہ میں جی ایچ ایم سی حدود میں بعض ڈرینج لائنوں کو ابلنے سے روکنے ان میں پھنسے ہوئے پلاسٹک تھیلیوں کے علاوہ دیگر کچرے کے انبار کی نکاسی کرتے ہوئے پانی کے بہاؤ میں پیدا شدہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح سے جی ایچ ایم سی کے حدود میں واقع تمام کنٹوں ، نالیوں ، گڈھوں میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے انٹامالوجی ٹیمیں مچھر کش ادویات کا فاگنگ مشینوں کے ذریعہ چھڑکاؤ کرنے میں مصروف ہیں ۔ کمشنر نے زونل کمشنران اور ڈپٹی کمشنران جی ایچ ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ جی ایچ ایم سی زون میں بارش کی وجہ سے پھیلنے والی گندگی اور مچھروں سے پھیلنے والے وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT