Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / وبائی امراض ڈینگو اور ملیریا کی شکایتیں

وبائی امراض ڈینگو اور ملیریا کی شکایتیں

دونوں شہروں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے تشویش
حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) مچھروں کے کاٹنے سے شہر حیدرآباد میں ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ڈینگو اور ملیریا سے دونوں شہروں کے شہری متاثر ہیں اور ان کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے شہر کی یہی حالت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ فیور ہاسپٹل ڈاکٹر کے شنکر نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی اور مچھروں کے کاٹنے کے نتیجہ میں سرکاری اور خانگی دواخانوں میں ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں وائرل کی طرح اضافہ ہوتے جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مرض سے افاقہ کیلئے مچھرکش ادویات کا استعمال کیا جائے۔ عوام اپنے طور پر بھی احتیاط کریں۔ ڈینگو سے متاثر ہونے سے قبل ہی احتیاط کرلیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 تا 5 مریض ڈینگو اور ملیریا کے مرض سے متاثر پائے گئے۔ اس مرض کی شناخت یہ بتائی جاتی ہے کہ اس میں مریض کو سخت بخار رہتا ہے۔ ان کے بلڈ ٹسٹ سے ہی اس مرض کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT