Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ

وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ

حیدرآباد 9اگست ( سیاست نیوز ) وبائی امراض کے ساتھ ساتھ مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں حالیہ چند دنوں کے دوران شہر حیدرآباد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ روزانہ فیور اسپتال سے ایسے 1700سے زائد مریض رجوع ہورہے ہیں۔ ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے سبب یہ بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں بھی وبائی امراض ملیریا ‘ ڈینگی ‘ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد دیکھی جارہی ہے اور اسپتالوں میں ان کی طویل قطاریں بھی نظر آرہی ہیں ۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق وبائی امراض سے ریاست بھر میں 5لاکھ سے زائد افرا دمتاثر ہیں۔ عام بخار سے متاثر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں ہیں ۔پینے کے پانی میں آلودگی یا استعمال کی جانے والی ناقص غذا کے سبب یہ امراض پھیلتے ہیں۔ تاہم مچھروں کی افزائش بھی ان دنوں زیادہ ہے جس کے سبب ان وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ملیریا ڈینگی ‘ چکن گنیا مچھروں کے ذریعہ ہی پھیلتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT