Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا آئی پی ایل کے فائنل مقابلے سے محظوظ

وجئے مالیا آئی پی ایل کے فائنل مقابلے سے محظوظ

نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صنعت کار وجئے مالیادھوکہ دہی کے سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسیوں کو مطلوب ہیں ، لیکن انہیں لندن میں آئی پی ایل کے فائنل میچ سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا گیا ۔ فیس بک پر ان کے بیٹے سدھارتھ مالیا نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دونوں باپ بیٹے رائل چیالنجرس بنگلور اور سن رائزر حیدرآباد کے مابین مقابلہ کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا ۔ ایک مرحلہ پر وجئے مالیا خوشگوار موڈ میں اپنی ٹیم کو حوصلہ دلارہے ہیں ۔ وجئے مالیا کے نام پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی نے انٹرپول سے ریڈکارنر نوٹس جاری کرنے کی خواہش کی ہے ۔ ان کے بیٹے نے لکھا کہ آج ہم دونوں نے فائنل مقابلہ دیکھا اور کافی محظوظ ہوئے ۔ وجئے مالیا کو ’’بنگلور آگے بڑھو‘‘ کہتے ہوئے بتایا گیا ۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا یہ فائنل مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد نے جیت لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT