Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / وجئے مالیا مفرور مجرم، دہلی کی عدالت کا حکمنامہ

وجئے مالیا مفرور مجرم، دہلی کی عدالت کا حکمنامہ

نئی دہلی 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے پریشانیوں میں گھرے بزنس مین وجئے مالیا کو فیرا خلاف ورزی کے کیس میں سمن سے بچنے کی پاداش میں مفرور مجرم قرار دے دیا۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیپک شہراوت نے یہ حکمنامہ جاری کیا جبکہ اُنھیں نشاندہی کرائی گئی کہ وجئے مالیا بار بار سمن جاری کرنے کے باوجود عدالت کے روبرو حاضر ہونے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ وجئے مالیا اُس کے روبرو اندرون 30 یوم حاضر ہونے میں ناکام رہے اور اُن کی طرف سے کوئی نمائندگی بھی نہیں کی گئی، اِس لئے انھیں مفرور مجرم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سال 12 اپریل کو شراب کے بڑے تاجر کے خلاف ایسا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا جس کی تعمیل کے لئے وقت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT