Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کرنے ای ڈی کی خواہش

وجئے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کرنے ای ڈی کی خواہش

نئی دہلی۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے بڑے بیوپاری وجئے مالیا کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوگئی جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کردینے کی خواہش کی۔ یہ خواہش غیرقانونی طور پر رقومات کی منتقلی کے سلسلے میں تھیں۔ مبینہ طور پر وجئے مالیا نے آئی ڈی بی آئی بینک سے 900 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کرکے باز ادائیگی نہیں کی۔ عہدیداروں کے بموجب ای ڈی وزارتِ خارجہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے پاسپورٹ قانون کے تحت کارروائی کرنے کی خواہش کی ہے اور علاقائی پاسپورٹ آفس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے وجئے مالیا کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردینے کی خواہش کی ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ وجئے مالیہ ملک سے 2 مارچ کو سفارتی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے برطانیہ منتقل ہوگئے ہیں۔ یہ پاسپورٹ ان کو اس لئے جاری کیا گیا تھا چونکہ وہ راجیہ سبھا موجودہ رکن ہیں۔ ای ڈی نے ذرائع کے بموجب اپنی کارروائی کی اطلاع دے دی ہے۔ حالانکہ وجئے مالیا کو تین مرتبہ حاضر ہونے کیلئے تاریخیں دی جاچکی ہیں۔ تحقیقاتی عہدیدار نے ان کے عدم تعاون کی شکایت کی اور کہا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھانے میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور تاخیر کے حربے استعمال کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT