Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کو جائیداد کی صحیح تفصیلات دینے سپریم کورٹ کی ہدایت

وجئے مالیا کو جائیداد کی صحیح تفصیلات دینے سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کنگ فشر ایئر لائنس کے سربراہ وجے مالیا سے آج پوچھا کہ کیا وہ اپنی جائیداد کی صحیح تفصیلات دیں گے یا نہیں۔عدالت نے اسٹیٹ بینک کے قیادت والے کنسورشیم کی جانب سے وجے مالکیا کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کے دوران یہ سوال پوچھا۔کنسورشیم نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی تھی کہ وہ مالیا کو ڈیئگو معاہدے سے ملے چار کروڑ ڈالر لے کر ایک ہفتے کے اندر ہندوستان آنے کا حکم دے ۔اس سے پہلے مالیا کی درخواست پر عدالت نے بینکو ں کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔ عرضی میں مالیا نے توہین نوٹس واپس لینے کا درخواست کی ہے ۔سپریم کورٹ مالیا کے خلاف عدالت کی توہین کے معاملے کی سماعت کر رہی ہے ۔کنسورشیم نے عدالت کی توہین کی درخواست داخل کی ہے جس پر عدالت نے مالیا کو نوٹس جاری کرکے پوچھا تھا کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے ۔بینکوں کی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کے حکم پر مالیا نے سیل کور میں جائیداد کی جو تفصیلات دی ہیں وہ صحیح نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT