Monday , February 19 2018
Home / دنیا / وجئے مالیا کی برطانوی عدالت میں حاضری

وجئے مالیا کی برطانوی عدالت میں حاضری

لندن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے تاجر اور اپنی دوکان بند کرچکی کنگ فشر ایرلائنز کے مالک وجے مالیا آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میںحوالگی مجرم معاملہ کی سماعت کیلئے بحیثیت ملزم حاضر ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 61 سالہ مالیا کے خلاف حوالگی مجرم کا وارنٹ جاری کیا تھا تاہم 4 ڈسمبر تک تاوقتیکہ ان کے حوالگی مجرم معاملہ کی سماعت کا آغاز نہ ہوجائے، انہیں شخصی طور عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ یاد رہیکہ مالیا ابتداء سے یہی استدلال پیش کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا کہنا ہیکہ ان کے پاس جو ثبوت ہیں وہ ان کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں۔ 3 اکٹوبر کو اس معاملہ کی آخری سماعت کے دوران یو کے کراؤن پراسیکیوشن سرویس (CPS)نے مالیا پر دھوکہ دہی کے علاوہ غیرقانونی رقمی لین دین کے زائد الزامات بھی عائد کئے تھے۔ وجئے مالیا مختلف ہندوستانی بینکوں کو 9000 کروڑ روپئے کے قرضہ جات واجب الادا ہیں اور فی الحال لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہ 2 مارچ 2016ء کو ہندوستان سے فرار ہوکر لندن چلے گئے تھے جس نے پورے ملک کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT