Thursday , December 13 2018

وجئے مالیا کی ضمانت میں 2 اپریل تک توسیع

لندن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی خاتون جج جو شراب کے ہندوستانی تاجر وجئے مالیا کے ہندوستانی حوالگی معاملہ کی سماعت کررہی تھیں، نے 2 اپریل تک ان کی ضمانت منظور کی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے وکیل دفاع کی جرح کو بغور سنا اور ساتھ ہی ساتھ حکومت ہند کی جانب سے جو ثبوت پیش کئے گئے ہیں ان کی افادیت بھی جج صاحبہ کے زیرغور آئی۔ حوالگی مجرم مقدمہ کی سماعت 4 ڈسمبر کو لندن کی عدالت میں شروع ہوئی تھی جس کے تحت وجئے مالیا پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ یاد رہیکہ مارچ 2016ء میں وجئے مالیا ہندوستان چھوڑ کر لندن آ گئے تھے۔ ان کی کنگ فشر ایئرلائنز بھی دیوالیہ ہوچکی ہے۔ حوالگی مجرم وارنٹ کے تحت وجے مالیا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اپریل 2017ء میں گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ 650,000 پاؤنڈس کے شخصی مچلکہ پر ضمانت پر رہا ہیں۔ وجئے مالیا نے جو سابق میں رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں ، بینکوں سے قرضوں کے حصول کے بعد ملک سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے لندن میں پناہ حاصل کرکے وہاں سکونت اختیار کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT