Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کی قیامگاہ و دیگر مقامات پر دھاوے

وجئے مالیا کی قیامگاہ و دیگر مقامات پر دھاوے

قرض پابجائی میں ناکامی کے معاملے میں سی بی آئی کی کارروائی
نئی دہلی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج شراب کی تجارت کی بڑی شخصیت وجئے مالیا کے رہائشی اور دفتری مقامات کے ساتھ ساتھ اُن کی معدوم کمپنی کنگ فشر ایرلائنز کو ملا کر جملہ پانچ مقامات پر آئی ڈی بی آئی بینک سے 900 کروڑ روپئے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی کے سلسلے میں تلاشی لی۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ ممبئی، گوا، بنگلور اور دیگر مقامات پر مالیا کے دفاتر اور قیامگاہ پر تلاشی کا کام انجام دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارہ نے ایک کیس وجئے مالیا، معدوم کمپنی کنگ فشر ایرلائنز، خود کمپنی، اے رگھوناتھن چیف فینانشل آفیسر، کنگ فشر ایرلائنز اور آئی ڈی بی آئی بینک کے نامعلوم عہدیداروں کے خلاف درج رجسٹر کیا ہے۔ یہ الزام ہے کہ مذکورہ قرض کریڈٹ کی حدوں سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی میں منظور کیا گیا۔ کمپنی کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر حال میں درج کی گئی جو پبلک سیکٹر بینکوں کی جانب سے غیرکارکرد اثاثہ جات قرار دیئے جانے والے قرضوں کے مجرمانہ پہلوؤں کی وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT