Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا کے بیرونی دورہ پر تحدیدات کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی

وجئے مالیا کے بیرونی دورہ پر تحدیدات کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : سپریم کورٹ نے آج عوامی شعبہ کے 17 بنکوں کے کنشوریم کی عرضی پر کل سماعت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ جس میں ممتاز صنعتکار وجئے مالیا کے خلاف بیرونی دورہ پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس یویو للت پر مشتمل بنچ نے بتایا کہ اس عرضی پر سماعت کے لیے کل کی فہرست میں شامل کرلیا گیا جب کہ عوامی شعبہ کے بینکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل مکل روہنگی نے کہا کہ یہ معاملہ عاجلانہ سماعت کا متقاضی ہے ۔ روہتگی نے بتایا کہ وجئے ملیا کے خلاف یہ عرضی 17 بنکوں بشمول اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے پیش کی ہے ۔ جن کے مختلف اداروں نے کروڑہا روپئے کے قرض حاصل کئے لیکن دیوالیہ کا عذر پیش کرتے ہوئے واپس نہیں کئے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT