Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / وجئے مالیا گروپ کی کمپنیوں کے تختہ جات کا جائزہ

وجئے مالیا گروپ کی کمپنیوں کے تختہ جات کا جائزہ

نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا فاضل ادارہ آئی سی اے آئی وجئے مالیا گروپ کی بعض کمپنیوں کے مالیاتی تختہ جات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ آڈٹرس کے رول کا معائنہ ہوجائے اور خلاف ورزیوں کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ یہ اقدام اِس پس منظر میں بھی ہے کہ پریشانیوں میں گھرے مالیا کو 9400 کروڑ روپئے کی قدر کے قرض کی پابجائی میں ناکامی کے ایک کیس کا سامنا ہے۔ خلاف ورزیوں کی صورت میں آڈیٹرس کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے کہا ہے کہ وہ اِس مسئلہ اور اپنے ارکان کے غیر صحتمندانہ رول کے تعلق سے نہایت فکرمند ہیں۔ آئی سی اے آئی کا فینانشیل رپورٹنگ ریویو بورڈ مالیا گروپ کے بعض اداروں کے مالیاتی تختہ جات کی تنقیح کررہا ہے تاکہ آڈیٹرس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔

کالج طالبہ کو گولی مار دینے کا واقعہ
رام گڑھ ( جھارکھنڈ ) ۔ 5 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : رام گڑھ میں ایک 31 سالہ طالبہ کو اس کے کالج کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب کہ ایک ہاتھ کٹا ہوا پایا گیا ۔ ایک شادی شدہ خاتون سونالی مرمو کو عرصہ دراز سے ایک نوجوان سوکین منڈل ہراساں کررہا تھا حتیٰ کے شادی کے بعد بھی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم تملو نین نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ قتل کے واقعہ میں سوکین منڈل کا ہاتھ ہے جو کہ اس خاتون سے محبت کرتا تھا ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے مفرور ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT