Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / وجئے ملیا سے قرض وصول کیا جائے خاتون کا انوکھا انداز

وجئے ملیا سے قرض وصول کیا جائے خاتون کا انوکھا انداز

ممبئی ۔ 22 ۔مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متمول خاندان کی ایک 44 سالہ خاتون آج بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑی گئی اور اس نے 260 روپئے جرمانہ ادا کرنے کی بجائے 7 دن کی جیل گوارا کرلی اور حکام پر زور دیا کہ انہیں پہلے شراب کے تاجر وجئے ملیا کو گرفتار کر کے قرض وصول کرنا چاہئے ۔ پریم لتا بھنسالی دو بچوں کی ماں ہے اور جنوبی ممبئی کے پاش بھولیشور علاقہ میں رہتی ہے، انہیں اتوار کو مہا لکشمی اسٹیشن پر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ جب ان سے 260 روپئے جرمانہ ادا کرنے کیلئے کہا گیا تو بھنسالی نے کہا کہ پہلے وجئے ملیا کو گرفتار کرو جو 9000 کروڑ روپئے ادا شدنی ہے۔ جب انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے 7 دن کیلئے جیل جانا منظور کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT