Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / وجئے ملیا کا سفارتی پاسپورٹ معطل ، منسوخی کی دھمکی

وجئے ملیا کا سفارتی پاسپورٹ معطل ، منسوخی کی دھمکی

MUMBAI, INIDA NOVEMBER 15: Vijay Mallya, Chairman of Kingfisher Airlines at press conference to announce the results at Regency Ballroom, Hyatt Regency, Andheri (E) on November 15, 2011 in Mumbai, India. (Photo by S Kumar/Mint via Getty Images)

ای ڈی سمن کے باوجود عدم حاضری ، ناقابل ضمانت وارنٹ کی اجرائی کیلئے درخواست

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی مختلف بینکوں کو ہزاروں کروڑ روپئے کا قرض باقی رکھتے ہوئے پراسرار حالات میں ملک سے فرار ہونے والے وجئے ملیا کو آج زبردست دھکا لگا جب حکومت نے ان کا پاسپورٹ معطل کردیا اور منسوخی کی دھمکی بھی دی ہے۔ اس دوران ای ڈی نے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے ملیا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کی اجرائی کی درخواست کی ہے۔ ملیا کی کنگ فشر ایرلائنس 9,400 کروڑ روپئے کے قرض ادا نہ کرنے کی خاطی پائی گئی ہے اور ملیا بھی اس ضمن میں حاضری کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔ 60 سالہ پرکشش صنعتکار وجئے ملیا کے سفارتی پاسپورٹ کو ای ڈی کی سفارش پر وزارت امورخارجہ نے آج معطل کردیا۔ ملیا گذشتہ ایک ماہ سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور ای ڈی کے اجلاس پر حاضری سے انکار کردیا تھا۔ وزارت امورخارجہ کے ایک ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ’’ای ڈی کی سفارش پر وجئے ملیا کے پاسپورٹ کو وزارت امورخارجہ میں پاسپورٹس جاری کرنے والے شعبہ نے چار ہفتوں کیلئے معطل کردیا جس کا اثر آج سے ہوگا۔ پاسپورٹ کی معطلی سے قبل ملیا سے اس ضمن میں جواب طلب کیا گیا تھا۔ تاہم وہ مقررہ وقت میں اس کا جواب دینے میں ناکام ہوئے تھے جس پر وزارت امورخارجہ نے یہ کارروائی کی‘‘۔ وجئے ملیا کو رکن پارلیمنٹ ہونے کے سبب سفارتی پاسپورٹ دیا گیا تھا۔ وجئے ملیا 2 مارچ کو ملک چھوڑ گئے تھے اور ان کی کمپنیوں کو قرض فراہم کرنے والی 13 کمپنیاں اس روز ہی نادہندگی کے خلاف کارروائی کے لئے قرض بازیابی ٹریبونل سے رجوع ہوئی تھیں۔ بعدازاں ملیا نے 4000 کروڑ روپئے یکمشت ادا کرنے اور ماباقی رقم کا بعدازاں تصفیہ کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن بینکوں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT