Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / وجئے ملیا کو راجیہ سبھا سے خارج کردیا جائیگا

وجئے ملیا کو راجیہ سبھا سے خارج کردیا جائیگا

نئی دہلی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آزاد رکن پارلیمنٹ و شراب کے تاجر وجئے ملیا کو راجیہ سبھا سے خارج کردیا جائیگا ۔ ایک پارلیمانی پیانل وجئے ملیا کی جانب سے مختلف بینکوں کو 9,400 کروڑ روپئے کے قرض کی عدم ادائیگی کے مسئلہ کا جائزہ لے رہا ہے ۔ اس پیانل نے ملیا کے خلاف کارروائی پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے ۔ ساتھ ہی راجیہ سبھا کی اقدار کمیٹی نے جو کانگریس لیڈر کرن سنگھ کی قیادت میں قائم ہے فیصلہ کیا ہے کہ وجئے ملیا کو اپنے رویہ کی وضاحت کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے ۔ ارکان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ کی مہلت دینا طریقہ کار کا رواج ہے ۔ وجئے ملیا کی ہندوستان حوالگی کی سمت کارروائی کرتے ہوئے کل ہی حکومت نے ان کے پاسپورٹ کو منسوخ کردیا تھا ۔ کرن سنگھ نے پارلیمانی پیانل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملیا معاملہ کے سارے مسئلہ کا جائزہ لیا ہے ۔ جو دستاویزات ہم نے بینکوں سے طلب کئے تھے وہ بھی آگئے ہیں۔ پیانل میں یہ متفقہ رائے پائی جاتی ہے کہ انہیں ایوان کی رکنیت سے خارج کردیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم نے ملیا کو اپنے موقف کی وضاحت کیلئے ایک ہفتے کا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 3 مئی کو منعقد ہوگا جب ہم اس تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ کرلیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT