Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / وجئے ملیا کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کیلئے اپیل پر فیصلہ محفوظ

وجئے ملیا کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کیلئے اپیل پر فیصلہ محفوظ

ممبئی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وجئے ملیا نے اپنے کنگ فشر ایرلائنز کیلئے آئی ڈی بی آئی کے 950 کروڑ روپئے کے قرض سے بیرون ملک ایک جائیداد کی خریدی کیلئے 430 کروڑ روپئے منتقل کئے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج ایک خصوصی عدالت کے روبرو یہ الزام عائد کیا، جس نے پریشانیوں سے دوچار تاجر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کیلئے اس ایجنسی کی استدعا پر اپنا حکمنامہ 18 اپریل تک محفوظ کردیا۔ ملیا اب  برطانیہ میں مقیم ہیں۔

 

سلم بستی کے 100 مکانات خاکستر
نئی دہلی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی دہلی کے دوارکا سیکٹر 3 میں آج صبح زائد از 100 مکانات مہیب آگ میں خاکستر ہوگئے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جو صبح لگ بھگ 10 بجے پیش آیا۔ کم از کم 20 فائر انجنوں نے مقام واقعہ پر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ پولیس نے کہا کہ آگ لگنے کا سبب ہنوز معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT