Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / وجئے ملیا کے خلاف مقدمہ ‘ 25مئی کو سماعت کے بعد سزا کا اعلان

وجئے ملیا کے خلاف مقدمہ ‘ 25مئی کو سماعت کے بعد سزا کا اعلان

حیدرآباد ۔ 9مئی ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد کی ایک عدالت نے پریشانیوں اور تنازعات کے شکار صنعت کار وجئے ملیا کو دی جانے والی سزاء کا 25 مئی کو اعلان کرسکتی ہے ۔ملیا ‘ چیک باؤنس کے دو مقدمات میں جرم کے مرتکب قرار دیئے گئے تھے جن کے خلاف جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمٹیڈ نے یہ دونوں مقدمات دائر کئے تھے ۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے حیدرآباد ہائی کورٹ ( ماضی کے آندھراپردیش ہائیکورٹ ) کی جانب سے ایسے ہی مقدمات میں دیئے گئے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلہ کے اعلان سے قبل وہ مجرم کا مدعا سماعت کرنا چاہتی ہے ۔ جے ایم کرشنا راؤ نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 25مئی کو مقرر کرتے ہوئے کہا کہ’’ ملزم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کئے جاچکے ہیں ۔ یہ وارنٹس ہنوز زیرتصفیہ  ہیں  ۔ اس حقیقت کو ملحوظ  رکھتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف جاری وارنٹس ہنوز برقرار ہیں ۔ عدالت اس مقدمہ میں کسی سزا کے اعلان سے قبل ملزم کے بیان کی سماعت کرنا چاہے گی ‘‘ ۔ اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فی کس 50لاکھ روپئے مالیتی دو چیک باؤنس ہونے کے بعد جی ایم آر حیدرآباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے دائر کردہ مقدمہ میں وجئے ملیا کو مجرم قرار دیا تھا اور سزاء کے اعلان کیلئے آج پیشی مقرر کی تھی ۔ تاہم ملیا جو ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں آج عدالت میں ان کی عدم موجودگی کے سبب سزا کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT