Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / وجئے ملیا کے خلاف وارنٹ کی اجرائی کی درخواست

وجئے ملیا کے خلاف وارنٹ کی اجرائی کی درخواست

نئی دہلی ۔ 12؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے بشمول چندقانونی دستاویز اپنا ایک تفصیلی مکتوب انٹرپول کو روانہ کر دیا ہے ۔ 9000 کروڑ روپئے مالیتی بینک قرضوں کی دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب شراب کے تاجر وجئے ملیا کی گرفتاری کے لئے وارنٹ کی اجرائی کے ضمن میں انٹر پول نے ای ڈی سے چند وضاحتیں طلب کیا تھا ۔  عہدیداروں کے مطابق ای ڈی نے انٹرپول سے کہا کہ انہو ں نے ملیا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس کی اجرائی کی درخواست کے لئے درکار تمام قانونی ضابطوں کی تکمیل کے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں نے بھی ای ڈی اور ملیا کے وکلاء کو بحث کی سماعت کے بعد یہ احکام جاری کئے ہیں ۔ ای ڈی نے کہا کہ پولیس ادارہ کی جانب سے وجئے ملیا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس کی اجرائی لازمی ہے کیونکہ ملزم کے خلاف اس قسم کے وارنٹ کی اجرائی کے لئے ہندوستانی تحقیقاتی اداروں نے تمام قانونی ضابطوں کی تکمیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT