Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ ، ویزاگ میں میٹرو ریل کیلئے دوبارہ درخواست

وجئے واڑہ ، ویزاگ میں میٹرو ریل کیلئے دوبارہ درخواست

وزیراعظم مودی سے چندرا بابو کی دہلی میں ملاقات ، واضح ایکشن پلان پر زور
امراوتی۔ 14 جنوری (پی ٹی آئی) چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے دو دن قبل نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے اپنی ملاقات کے دوران وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ میں میٹرو ریل سسٹمس کی تعمیر کیلئے تازہ درخواست کی۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر ایک واضح روڈ میاپ اور ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے اس کو روبہ عمل لایا جانا چاہئے۔ چندرا بابو نائیڈو نے 4 ڈسمبر 2015ء کو وجئے واڑہ میٹرو کے پہلے مرحلے کی تکمیل کیلئے اگست 2018ء اور وشاکھاپٹنم میٹرو کیلئے ڈسمبر 2018ء تک مہلت مقرر کیا تھا، لیکن اس کے بعد سے ان دونوں ہی پراجیکٹس ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ حکومت آندھرا پردیش نے وجئے واڑہ میٹرو نیٹ ورک کی تعمیر کا منصوبہ ہی ترک کردیا۔ اختیارات کے حامل ذرائع نے کہا کہ یہاں یہ امر بھی باعث تعجب ہے کہ کم سے کم وجئے واڑۃ میٹرو کے معاملے میں ریاستی حکومت کا غیرفیصلہ کن انداز ہی اصل رکاوٹ ثابت ہوا ہے اور ڈھائی سال گذرنے کے باوجود ابتدائی مرحلہ بھی طئے نہیں کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT