Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / وجئے واڑہ آر ٹی سی کا بڑا حادثہ3 افراد ہلاک ، 4 زخمی

وجئے واڑہ آر ٹی سی کا بڑا حادثہ3 افراد ہلاک ، 4 زخمی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : وجئے واڑہ میں آر ٹی سی بس بے قابو ہونے سے بہت بڑا حادثہ پیش آیا ۔ بس کی زد میں آنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ گورنر پیٹ ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی میٹرو ایکسپریس بس ( 16 نمبر کی سٹی بس ) گناورم وامبے کالونی سے بس ڈپو روانہ ہورہی تھی تب یہ حادثہ پیش آیا ۔ بریک فیل ہوجانے سے آر ٹی سی بس بے قابو ہوگئی ۔ اس حادثے میں دو افراد موقع حادثہ پر ہلاک ہوگئے جب کہ تیسرا فرد دواخانے میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ اس حادثہ میں ایک آٹو اور چار ٹو وہیلر گاڑیاں پوری طرح تباہ و برباد ہوگئی ۔ ہلاک ہونے والوں میں خورشید 40 سال ، اور 12 سالہ ہرشا کی شناخت ہوئی ہے ۔ دونوں مرنے والوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے ۔ خوفناک حادثہ کے بعد مقامی عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر ٹی سی بس کو نذر آتش کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع حادثہ پر پہونچ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT