Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کو ایمگریشین موقف

وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کو ایمگریشین موقف

مرکزی وزارت سے اعلامیہ کی اجرائی ، بیرونی ممالک فلائٹس کے لیے راہ ہموار
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں واقع وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لیے ایمیگریشن موقف فراہم کرنے کے لیے مرکزی وزارت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں وجئے واڑہ سے بیرونی ممالک کو فلائٹس چلانے کی اہم راہ ہموار ہوگئی ہے اور ایک طویل عرصہ سے منتظر ایمیگریشن موقف حاصل ہوا ہے ۔ اس طرح اب وجئے واڑہ سے رات بیرونی ممالک روانہ ہوسکیں گے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایمیگریشن شعبہ سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیدار وجئے واڑہ ( گناورم ) ایرپورٹ میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایمیگریشن شعبہ سے فوری طور وائیر لیس نیٹ ورک ، انٹرنیٹ کیبلنگ پوائنٹس قائم کر کے ضرورت کے مطابق درکار اسٹاف کی تعیناتی عمل میں لانا ہوگا اور کسٹمس موقف بھی حاصل ہونے ساوتھ ایسٹ ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ سرویسیس چلانے کی گنجائش فراہم ہونے کا مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کے عہدیداروں نے خیال ظاہر کیاتھا لیکن اتفاق ہے کہ کسٹمس موقف حاصل ہونے سے قبل ہی ایمیگریشن موقف فراہم کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر متعلقہ عہدیداراپنی خوشی و مسرت کا اظہار کررہے ہیں ۔ اس ایرپورٹ کے لیے سابق میں پائے جانے والے قدیم ٹرمنلس کی از سر نو تزئین کر کے مکمل تبدیلیاں لاتے ہوئے انٹرنیشنل ٹرمنلس میں تبدیل کردئیے گئے ۔ گذشتہ دنوں ایمیگریشن اور کسٹمس عہدیداروں نے بھی ٹرمنلس کے لیے فراہم کردہ سہولتوں پر اپنے مکمل اطمینان و خوشی کا اظہار کیا ۔ وجئے واڑہ تا ممبئی اور وہاں سے دوبئی و شارجہ کے لیے فلائٹ سرویس شروع کرنے کے لیے ایر انڈیا نے حالیہ دنوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور ایمیگریشن موقف حاصل نہ ہونے کی صورت میں ممبئی تک فلائٹس چلانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لیکن اب جب کہ وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لیے ایمیگریشن کا موقف حاصل ہونے کی روشنی میں وجئے واڑہ سے پہلی انٹرنیشنل فلائٹ ایر انڈیا ایکسپریس وجئے واڑہ سے دوبئی و شارجہ تک چلانے کے لیے اقدامات کرے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT