Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / وجئے واڑہ میں امراوتی میراتھن کا انعقاد

وجئے واڑہ میں امراوتی میراتھن کا انعقاد

حیدرآباد 7جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) وجئے واڑہ میں امراوتی میراتھن منعقد کی گئی۔اندرا گاندھی اسٹیڈیم سے اونڈاولی تک نکالی گئی اس میراتھن کا آغاز ریاستی وزیر آبپاشی ڈی اوما مہیشور راو اور کلکٹر لکشمی کانتم نے کیا ۔ہاف میراتھن،دس کیلومیٹر،پانچ کیلومیٹر زمروں میںیہ میراتھن منعقد کی گئی۔اداکارہ گوری منجل اور شانوی نے اس بھی اس میں شرکت کی۔اس موقع پر پُرجوش نوجوانوں نے رقص کا مظاہرہ کیا۔اداکارہ گوری منجل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میراتھن میں تمام عمر کے افراد حصہ لے رہے ہیں جوکافی جذبہ والی بات ہے ۔شانوی نے میڈیا کو بتایا کہ صحت مند ہندوستان کی سمت ہم پیشقدمی کر رہے ہیں۔ہندوستان ترقی کر رہا ہے ۔نہ صرف نوجوان بلکہ تمام عمر کے افراد اس میراتھن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT